Kasy Kahu naya saal Mubarak By Shahnaz Awan
آرٹیکل
#کیسے_کہو_نیا_سال_مبارک_ہو.
#از_قلم_شہناز_اعوان
رات کی خاموشی چاروں طرف پھیلی ہوئی تھی, چاند
کی روشنی سے آسمان جگمگا رہا تھا, ہوا کے تیز جھونکوں سے پاس لگے درختوں کے پتے جھوم رہے تھے. میں چھت پہ لیٹی اپنے خیالوں میں گم تھی کہ پاس رکھے موبائل فون کی گھنٹی بجنے سے میں خیالوں کی دنیا سے باہر آئی اور پاس رکھے موبائل اٹھایا اسکرین پر نیو میسج کو پڑھا.
وہ میسج مجھے میری بہت ہی عزیز دوست نے نئے سال کی مبارک دینے کے لئے کیا تھا. میسج پڑھنے کے بعد موبائل پر ٹائم دیکھا نیا سال شروع ہونے میں پانچ منٹ باقی تھے.
2018 یہ سال درد سے کم نہ تھا کیسے بھول جاؤں 9 جنوری ننھی کلی زینب کو ہوس کا نشانہ بنایا پھر بے دردی سے ننھی کلی کا قتل کردیا. 3 جنوری ایس ایس پی راؤ انوار اور اُس کے ساتھیوں نے نقیب اللہ اور اس کے دوست حضرت علی اور محمد قاسم کو شہر آغا ہوٹل سہراب گوٹھ سے اغوا کرتے ہیں. 6 جنوری کو حضرت علی اور محمد قاسم کو قید سے رہا کیا جاتا ہے جبکہ 13 جنوری نقیب اللہ کو جعلی پولیس مقابلے میں شہید کردیا جاتا ہے. 25 دسمبر کو ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ایم این اے علی رضا عابدی کو شہید کیا جاتا ہے
27 دسمبر آبیٹ آباد تحصیل حویلیاں میں تین سالہ ننھی کلی فریال درندگی کا شکار ہوئی, رک رک کر ہی سہی لیکن اسکی سانس چل رہی تھی درندہ صفت انسان اپنی ہوس پوری کر کے اُسے نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر بھاگ چکا تھا پھر شام ہوئی شام اور رات آگئی آبیٹ آباد کے منفی درجہ حرارت میں تین سالہ ننھی فریال ساری رات ویرانے میں پڑی رہی ظاہر ہے ننھی فریال نے مرنا ہی تھا سو مر گئی. بات ابھی یہاں ختم نہیں ہوئی ابھی قوم کی اس درد کی تکلیف کم نہ تھی کہ ایک اور درندہ صفت انسان نے ماں کی گود اجاڑ دی. 29 دسمبر ایک اورکلی مناہل نوشہرہ میں ہوس کانشانہ بنی.
No comments:
Post a Comment