Wednesday, 3 July 2019

Sakoon By Shahnaz Awan

Sakoon Written By Shahnaz Awan

سکون 
از شہناز اعوان 
اف…!.. اللہ مجھے سکون کیوں نہیں مل رہا ؟ سکون حاصل کرنے کے لیے وہ کب سے سگریٹ پہ سگریٹ پئ رہی تھی لیکن سکون اسے میسر نہیں تھا.
بغض دفع انسان سکون حاصل کرنے کے لئے غلط راستوں پر چل پڑتا ہے اسے لگتا ہے اس راستہ پہ اسے سکون میسر ہوگا. سکون حاصل کرنے کے وہ شراب سگریٹ نوشی جیسی چیزوں کا سہارا لیتا ہے, شراب سگریٹ نوشی سے انسان کو سکون تو نہیں ملتا لیکن وہ بہت سی بیماریوں کو دعوت ضرور دیتا ہے. 
سب کچھ ہوتے ہوئے بھی شانزے کو سکون میسر نہیں تھا. شانزے امیر باپ کی اکلوتی اولاد تھی اکلوتی ہونے کی وجہ سے ماں باپ کے بے پناہ پیار نے شانزے کو ضدی بنا دیا تھا. اسے اپنے علاوہ کوئی نظر نہیں آتا تھا. شانزے کو اپنی دولت پر بہت ناز تھا اسی دولت کے نشے نے اسے مغرور بنا دیا تھا. مغروری کی وجہ سے اس کی کوئی دوست نہیں تھی اکیلے پن نے اسے سگریٹ کا عادی بنا دیا تھا. 
آج بھی پانچ پیکٹ ختم کرنے کے باوجود اسے سکون نہیں مل رہا تھا. کھڑکی میں کھڑے ہو کر کچھ دیر چاند کو دیکھ نے کے بعد شانزے فریش ہو کر کمرے سے باہر نکلی اور امی کے کمرے کی طرف چلنے لگی دروازے کے پاس پہنچ کر دروازہ کھٹکھٹایا., اواندر آنے کی اجازت طلب کی امی جان کیا میں اندر آ سکتی ہوں, آ جاؤں میری جان آپ کو اندر آنے کے لئے اجازت کی ضرورت نہیں.. اسلام علیکم امی جان..... وعلیکم اِسلام میری گڑیا امی نے شانزے کو پیار کرتے ہوئے اسلام کا جواب دیا…
بابا نہیں آئے کیا آفس سے امی شانزے بیڈ پر بیٹتھے ہوئے امی سے پوچھا نہیں بیٹا آج ان کی میٹنگ ہے آفس میں وہ لیٹ آئے گے. امی سکون کہا سے ملتا ہے ؟ امی کی گود میں سر رکھتے ہو ئے شانزے نے پوچھا.... امی کی گود میں سر رکھ کر شانزے کو سکون مل رہا تھا.
امی پیار سے شانزے کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے بولی بیٹا سکون حاصل کرنے کے لئے انسان بہت سے غلط راستوں کا انتخاب کرتا ہے 
آئس کا نشہ, ہیروئین کا نشہ, ڈرگس نشہ ہماری نوجوان نسل سکون حاصل کرنے کے لئے ان کا استعمال زیادہ کر رہی ہیں. 
لیکن بیٹا ہماری نوجوان نسل یہ بات بھول رہی ہے جس سکون کو نشے میں تلاش کر ہی ہے وہ سکون ماں باپ کی خدمت, پڑیسیوں سے اچھے اخلاق, بچوں سے شفقت غریبوں, مسکینوں, یتیموں کی مدد کرنے میں ہے. سکون اللہ کے ذکر میں ہے, نماز پڑھنے, روزہ رکھنے اور قرآن مجید کے ذکر میں سکون ہیں. شانزے کو اپنے سوال کا جواب مل چکا تھا امی کا شکریہ ادا کر کے شانزے کمرے میں گئی وضو کیا اور جان ماز بچھا کر دو رکعت نفل نماز ادا کی اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی ماگی. نفل ادا کرنے کے بعد شانزے کو سکون مل رہا تھا جس سکون کو وہ سگریٹ نوشی میں تلاش کر رہی تھی اس نے عہد کیا آج کے بعد وہ سکون حاصل کرنے کے لئے سگریٹ نوشی نہیں کرے گی بلکہ پانچوں وقت کی نماز پڑھے گی اور قرآن پاک کی تلاوت کرے گی.

No comments:

Post a Comment