Ham Valentine day Nahi Manaty By Shahnaz awan
#ہم_ویلنٹائن_نہیں_مناتے.
#از_شہناز_اعوان
آج جس بحث کو لے کر میں حاضر ہوئی ہو اُس کے بارے میں بچے جوان بوڑھے سب ہی جانتے ہیں اور خوشی خوشی اس تہوار کو مناتے بھی ہیں.
محبت ایک ایسا لفظ ہے جو بشتر ہمیں معاشرے میں سنے کو ملتا ہے اور ہر شخص اس کا متلاشی نظر آتا ہے. ہر متلاشی کی سوچ اور محبت کے پیمانے جداجدا ہوتے ہیں
. جب ہم اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرتے ہیں تو یہ بات چڑھتے سورج کے مانند واضح ہوتی ہے کہ اسلام محبت اور اخوت کا دین ہے۔ اسلام یہ چاہتا ہے کہ تمام لوگ محبت، پیار اور اخوت کے ساتھ زندگی بسر کریں۔ مگر قابلِ افسوس بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں محبت کو غلط رنگ دے دیا گیا ہے۔ اگر یوں کہا جائے تو مبالغہ نہ ہو گا کہ ’’محبت‘‘ کے لفظ کو بدنام کر دیا گیا ہے۔ جہاں محبت کے لفظ کو بدنام کر دیا گیا ہے وہیں ہمارے معاشرے میں محبت کی بہت ساری غلط صورتیں بھی پیدا ہو چکی ہیں۔ اس کی ایک مثال عالمی سطح پر ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ کا منایا جانا ہے۔ ہر سال 14 فروری کو یہ تہوار منایا جاتا ہے۔
اہل علم نے ویلنٹائن ڈے منانے کے بارے میں حرام ہونے کا فتوی بھی دیا ہے
1- شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے پوچھا گیا ، جن کا متن یہ ہے:
" عہدِ قریب میں طالبات کے درمیان ویلنٹائن ڈے منانے کا بہت زیادہ رواج ہوگیا ہے، اور یہ عیسائیوں کا تہوار ہے، اس دن میں مکمل لباس سرخ پہنا جاتا ہے، کپڑے، جوتے سب کچھ سرخ ہوتا ہے، اور طالبات اس دن میں سرخ پھولوں کا آپس میں تبادلہ بھی کرتی ہیں، ہم فضیلۃ الشیخ سے اس تہوار کو منانے کا حکم جاننا چاہتے ہیں، اور آپ مسلمانوں کو اس قسم کے معاملات میں کیا نصیحتیں کرینگے، اللہ تعالی آپکی حفاظت اور نگہبانی فرمائے؟
تو انہوں نے جواب دیا:
ویلنٹائن ڈے منانا متعدد وجوہات کی بنا پر جائز نہیں ہے:
پہلی وجہ: یہ ایک بدعتی تہوار ہے جسکی شریعت میں کوئی اجازت نہیں۔
دوسری وجہ: اسکی وجہ سے عشق اور دیوانگی جنم لیتی ہے۔
تیسری وجہ: اسکی بنا پر دل غیر اخلاقی چیزوں میں مبتلا ہوجاتا ہے جو کہ طریقِ سلف صالحین کے بالکل مخالف ہے.
کیا کبھی کسی عیسائی نے عید الفطر ادا کی، کسی ہندو نے عید الاضحیٰ پر قربانی دی، کسی یہودی نے ماہ رمضان میں روزے رکھے ؟۔آپ نے ایسا کبھی نہ دیکھا اور نہ سنا اور یہ حقیقت ہے ایسا کبھی نہیں ہو سکتا تو پھر ہم یہ فرسودہ اور بے ہودہ رسم بحیثیت مسلمان جس کو ویلنٹائن ڈے کہا جاتا ہے کیوں منا رہے ہیں؟
ویلنٹائن ڈے اسلام میں حرام ہے اور فضول لوگوں کی فضول رسم ہے. ہم مسلمان ہیں ہم جشن عید میلادالنبی مناتے ہیں اس لیے ہم ویلنٹائن ڈے نہیں مناتے ہیں.
مزہبی بحث میں نے کی ہی نہیں
No comments:
Post a Comment